مسند الإمام الشافعي
كتاب الأطعمة والصيد والذبائح— کھانوں، شکار اور ذبیحوں کا بیان
بَابٌ فِي ذَبَائِحِ نَصَارَى الْعَرَبِ باب: عرب کے عیسائیوں کے ذبیحوں کا بیان
حدیث نمبر: 1534
أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ قَالَ: لَا تَأْكُلُوا ذَبَائِحَ نَصَارَى بَنِي تَغْلِبَ؛ فَإِنَّهُمْ لَمْ يَتَمَسَّكُوا مِنْ دِينِهِمْ إِلَّا بِشُرْبِ الْخَمْرِ.حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”بنی تغلب کے عیسائیوں کے ذبح کردہ جانور نہ کھاؤ، کیونکہ انہوں نے شراب پینے کے سوا اپنے دین کی کسی بات کو نہیں پکڑا ہے۔“ (یعنی اس کے علاوہ باقی سب پر عمل چھوڑ دیا ہے۔)