مسند الإمام الشافعي
كتاب الأطعمة والصيد والذبائح— کھانوں، شکار اور ذبیحوں کا بیان
بَابٌ فِي ذَبَائِحِ نَصَارَى الْعَرَبِ باب: عرب کے عیسائیوں کے ذبیحوں کا بیان
حدیث نمبر: 1533
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعْدِ الْفَلَحَةِ مَوْلَى عُمَرَ، أَوِ ابْنِ سَعْدِ الْفَلَحَةِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا نَصَارَى الْعَرَبِ بِأَهْلِ كِتَابٍ، وَمَا تَحِلُّ لَنَا ذَبَائِحُهُمْ، وَمَا أَنَا بِتَارِكِهُمْ حَتَّى يُسْلِمُوا أَوْ أَضْرِبَ أَعْنَاقَهُمْ.حافظ محمد فہد
سعد الفلحہ مولیٰ عمر یا ابن سعد الفلح سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عرب کے عیسائی اہل کتاب میں سے نہیں ہیں، ہمارے لیے ان کے ذبح کردہ جانور بھی حلال نہیں ہیں اور میں ان کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک کہ وہ اسلام نہ لے آئیں یا میں ان سے قتال کروں گا۔“