مسند الإمام الشافعي
كتاب الأطعمة والصيد والذبائح— کھانوں، شکار اور ذبیحوں کا بیان
بَابٌ فِي ذَبَائِحِ نَصَارَى الْعَرَبِ باب: عرب کے عیسائیوں کے ذبیحوں کا بیان
حدیث نمبر: 1532
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَعْدٍ الْجَارِيِّ أَوْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: مَا نَصَارَى الْعَرَبِ أَهْلَ كِتَابٍ، وَمَا تَحِلُّ لَنَا ذَبَائِحُهُمْ، وَمَا أَنَا بِتَارِكِهِمْ حَتَّى يُسْلِمُوا أَوْ أَضْرِبَ أَعْنَاقَهُمْ.حافظ محمد فہد
سعد جاری یا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن سعد سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”عرب کے عیسائی اہل کتاب میں سے نہیں ہیں، اور ان کے ذبح کردہ جانور بھی ہمارے لیے حلال نہیں ہیں، اور میں انہیں نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لیں یا میں ان کی گردنیں مار دوں۔“