مسند الإمام الشافعي
كتاب الأطعمة والصيد والذبائح— کھانوں، شکار اور ذبیحوں کا بیان
بَابٌ فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ باب: پچھنے لگانے والے (حجام) کی اجرت کا بیان
حدیث نمبر: 1516
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: حَجَمَ أَبُو طَيْبَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ لَهُ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ، وَأَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُخَفِّفُوا عَنْهُ مِنْ خَرَاجِهِ.حافظ محمد فہد
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا کہ ابو طیبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کو سینگی لگائی تو آپ ﷺ نے انہیں ایک صاع کھجوریں دینے کا حکم دیا، اور آپ ﷺ نے ان کے مالکوں کو ان کے خراج میں تخفیف کا حکم دیا۔