مسند الإمام الشافعي
كتاب الشفعة والصلح وإحياء الموات— حقِ شفعہ، صلح اور بنجر زمین آباد کرنے کا بیان
بَابُ إِحْيَاءِ الْمَوَاتِ باب: بنجر یا مردہ زمین کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1499
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَحْيَا مَوَاتًا مِنَ الْأَرْضِ فَهُوَ لَهُ، وَعَادِيُّ الْأَرْضِ للَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ هِيَ لَكُمْ مِنِّي" .حافظ محمد فہد
ابن طاؤوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غیر آباد زمینوں کو آباد کیا تو وہ اسی کی ہیں، اور پرانی زمینیں اللہ اور اس کے رسول کی ملکیت ہیں، پھر یہ میرے طرف سے تمہارے لیے ہیں۔“