حدیث نمبر: 1461
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِيِّ: أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَمَّا يُعْصَرُ مِنَ الْعِنَبِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَهْدَى رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَهَا؟" . فَقَالَ: لَا، فَسَارَّ إِنْسَانًا إِلَى جَنْبِهِ. فَقَالَ: "بِمَ سَارَرْتَهُ" ؟ فَقَالَ: أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا" . فَفَتَحَ الْمَزَادَتَيْنِ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِيهِمَا.
حافظ محمد فہد

ابن وعله المصری سے روایت ہے کہ انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے انگوروں سے نچوڑی جانے والی شراب کے متعلق پوچھا تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ کو شراب کا ایک مشکیزہ ہدیہ دیا تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام کر دیا ہے؟“ اس آدمی نے کہا: ”نہیں۔“ پھر اس نے اپنے پہلو میں بیٹھے ایک آدمی سے سرگوشی کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو نے اس سے کیا سرگوشی کی؟“ تو اس نے کہا: ”میں نے اسے اس کو بیچنے کا کہا ہے۔“ یہ سن کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔“ پھر اس نے دونوں مشکیزے کھول دیے یہاں تک کہ وہ خالی ہو گئے (یعنی شراب بہا کر ضائع کر دی)۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب البيوع / حدیث: 1461
تخریج حدیث اخرجه مسلم المساقاة، باب تحريم بيع الخمر ، (1579)۔