مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ الْوَكَالَةِ فِي الِابْتِيَاعِ وَالْبَيْعِ باب: خرید و فروخت میں وکیل (نمائندہ) بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 1459
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَيَّ يُحَدِّثُونَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْجَعْدِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ شَاةً أَوْ أُضْحِيَةً، فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ وَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْعِهِ بِالْبَرَكَةِ، فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ.حافظ محمد فہد
عروہ بن جعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں ایک دینار دیا تا کہ وہ آپ کے لیے ایک بکری خرید کر لائیں، تو انہوں نے آپ کے لیے (اس دینار سے) دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری ایک دینار کی بیچ کر آپ ﷺ کو دینار بھی واپس کر دیا اور بکری بھی دی تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے تجارت میں برکت کی دعا کی، پھر ان کا حال یہ تھا کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی انہیں نفع ہو جاتا۔