مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ باب: کئی سالوں کی (پیشگی نامعلوم) فروخت کی ممانعت
حدیث نمبر: 1432
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: نَهَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ مُعَاوَمَةً.حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما کو کھجور کے درختوں کی کئی سال تک کے لیے بیع سے منع فرمایا۔