مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ باب: گندم کا جو کے بدلے اور کھجور کا کھجور کے بدلے (کمی بیشی سے) تبادلہ
حدیث نمبر: 1405
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ التَّمْرِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَعَنْ بَيْعِ التَّمْرِ بِالتَّمْرِ. [ ص: 182 ] قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَحَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ فِي الْعَرَايَا.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جب تک کھجور کے درخت کے پھل کا پک جانا ظاہر نہ ہو اس کی بیع سے منع فرمایا، اسی طرح خشک کھجوروں کی خشک کھجوروں کے بدلے بیع سے بھی منع فرمایا۔ عبداللہ نے بیان فرمایا کہ ہمیں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے عرایا میں رخصت دی۔