مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ باب: قبضے سے پہلے چیز فروخت کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1400
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ مَا لَيْسَ عِنْدِي.حافظ محمد فہد
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے اس چیز کے بیچنے سے منع کیا جو میرے پاس نہیں ہے۔