مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ باب: قبضے سے پہلے چیز فروخت کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1399
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَّا الَّذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُسْتَوْفَى. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِرَأْيِهِ: وَلَا أَحْسِبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا مِثْلَهُ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا، جس سے رسول اللہ ﷺ نے منع کیا وہ غلہ ہے کہ اسے مالک بننے تک نہ بیچا جائے۔ اور ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے سے کہا، میں سمجھتا ہوں کہ ہر چیز کے لیے یہی ضابطہ ہے۔