مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ باب: مصراۃ (جس جانور کا دودھ تھنوں میں روکا گیا ہو) کی فروخت کا بیان
حدیث نمبر: 1382
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ، فَمَنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ بِخَيْرِ [ ص: 169 ] النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلِبَهَا، إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ" .حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں اور بکریوں کا دودھ نہ روکو، اور جس نے روکے ہوئے دودھ والا جانور خرید لیا تو اس کو اختیار حاصل ہے دودھ دوہنے کے بعد اگر پسند ہو تو رکھ لے اور اگر ناپسند ہو تو واپس پھیر کر ساتھ ایک صاع کھجور بھی دے دے۔“