مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ بَيْعِ الْمُصَرَّاةِ باب: مصراۃ (جس جانور کا دودھ تھنوں میں روکا گیا ہو) کی فروخت کا بیان
حدیث نمبر: 1381
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا تُصَرُّوا الْإِبِلَ وَالْغَنَمَ، وَإِنِ ابْتَاعَهَا بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ بِخَيْرِ النَّظَرَيْنِ بَعْدَ أَنْ يَحْلُبَهَا، إِنْ رَضِيَهَا أَمْسَكَهَا، وَإِنْ سَخِطَهَا رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ" .حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اونٹوں اور بکریوں کا دودھ نہ روکو، اور اگر کسی نے روکے ہوئے دودھ والا جانور خرید لیا تو اس کو اختیار ہے دودھ دوہنے کے بعد اگر پسند آجائے تو رکھ لے اور اگر ناپسند ہو تو پھیر دے اور ایک صاع کھجور کا بھی ساتھ دے۔“