مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابٌ فِي الْخِيَارِ فِي الْبَيْعِ باب: بیع میں خیار (سودا منسوخ کرنے کا اختیار) کا بیان
حدیث نمبر: 1375
أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ جَمِيلِ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْوَضِئِ، قَالَ: كُنَّا فِي غَزَاةٍ فَبَاعَ صَاحِبٌ لَنَا فَرَسًا مِنْ رَجُلٍ، فَلَمَّا أَرَدْنَا الرَّحِيلَ خَاصَمَهُ إِلَى أَبِي بَرْزَةَ فَقَالَ أَبُو بَرْزَةَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا" .حافظ محمد فہد
ابو الوضیء نے بیان کیا کہ ہم ایک جنگ میں تھے کہ ہمارے ایک ساتھی نے ایک آدمی سے گھوڑے کی بیع کی، جب ہم نے کوچ کا ارادہ کیا تو وہ تنازع کو ابو برزہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا تو ابو برزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ ”دو خرید و فروخت کرنے والوں کو علیحدہ ہونے تک اختیار حاصل ہے۔“