مسند الإمام الشافعي
كتاب البيوع— خرید و فروخت (تجارت) کے مسائل کا بیان
بَابُ الِاشْتِرَاطِ فِي الْبَيْعِ باب: خرید و فروخت میں شرطیں لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 1367
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ بَاعَ نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرُهَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ" .حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے پیوند کاری کے بعد کسی کو کھجور کا درخت بیچا تو اس کا (اس سال کا) پھل بھی بیچنے والے ہی کا ہے، ہاں اگر خریدار شرط لگا لے (کہ وہ پھل بھی لے گا) تو یہ جائز ہے۔“