مسند الإمام الشافعي
كتاب الفرائض والوصية— وراثت کے حصوں اور وصیت کا بیان
بَابُ إِرْثِ الْمَبْتُوتَةِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا باب: قطعی طلاق یافتہ عورت کی وراثت، اگر شوہر عدت میں مر جائے
حدیث نمبر: 1351
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ الزُّبَيْرِ، عَنِ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ الْمَرْأَةَ فَيَبُتُّهَا ثُمَّ يَمُوتُ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ: طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ تُمَاضِرَ بِنْتَ الْأَصْبَغِ الْكَلْبِيَّةَ فَبَتَّهَا، ثُمَّ مَاتَ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا، فَوَرَّثَهَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: وَأَمَّا أَنَا فَلَا أَرَى أَنْ تُوَرَّثَ مَبْتُوتَةٌ.حافظ محمد فہد
ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ اس نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو طلاقِ بتہ (بائن) دیتا ہے پھر وہ فوت ہو جاتا ہے جبکہ وہ عورت عدت میں ہے۔ تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے تماضر بنت اصبغ کلبیہ کو طلاق بتہ دی، پھر وہ فوت ہو گئے جبکہ وہ عورت عدت میں تھی تو عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے وارث بنایا۔ ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا، رہی میری بات تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ طلاق بائن والی عورت کو وارث نہیں بنایا جائے گا۔