مسند الإمام الشافعي
كتاب الفرائض والوصية— وراثت کے حصوں اور وصیت کا بیان
بَابُ تَوْرِيثِ الْمَرْأَةِ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا باب: عورت کو شوہر کی دیت (خون بہا) میں سے حصہ ملنے کا بیان
حدیث نمبر: 1349
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يَقُولُ: الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ، وَلَا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا، حَتَّى أَخْبَرَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْهِ أَنْ يُورِثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَتِهِ، فَرَجَعَ إِلَيْهِ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ دیت وارثوں پر واجب ہے اور بیوی اپنے شوہر کے خون بہا سے کسی چیز کی بھی وارث نہ ہوگی، حتیٰ کہ انہیں ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کی طرف لکھ کر بھیجا کہ اشیم الضبابی رضی اللہ عنہ کے خون بہا سے اس کی بیوی کو وارث بناؤ، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے سابقہ موقف سے رجوع کر لیا۔