مسند الإمام الشافعي
كتاب العدد والسكنى والنفقات— عدت، رہائش اور نان و نفقہ کا بیان
بَابٌ فِي سُكْنَى الْمُتَوَفَّى عَنْهَا وَنَفَقَتِهَا باب: بیوہ کی رہائش اور اس کے نفقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1327
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: لَا يَصْلُحُ لِلْمَرْأَةِ تَبِيتُ لَيْلَةً وَاحِدَةً إِذَا كَانَتْ فِي عِدَّةِ وَفَاةٍ أَوْ طَلَاقٍ إِلَّا فِي بَيْتِهَا.حافظ محمد فہد
سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ: ”کسی عورت کے لیے یہ بات درست نہیں کہ وہ خاوند کی وفات یا طلاق کی عدت میں سے کوئی ایک رات بھی اپنے گھر کے علاوہ (کہیں اور) گزارے۔“