مسند الإمام الشافعي
كتاب العدد والسكنى والنفقات— عدت، رہائش اور نان و نفقہ کا بیان
بَابٌ فِي نَفَقَةِ الْمُطَلَّقَةِ باب: مطلقہ عورت کے نان و نفقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1321
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: نَفَقَةُ الْمُطَلَّقَةِ مَا لَمْ تَحْرُمْ فَإِذَا حَرُمَتْ فَمَتَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ.حافظ محمد فہد
ابوالزبیر سے روایت ہے کہ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مطلقہ کا خرچہ ہے جب تک کہ وہ حرام نہ ہو اور جب حرام ہوگئی (یعنی تین طلاقیں واقع ہوگئیں) تو اسے اچھے طریقے سے فائدہ پہنچانا ہے۔