مسند الإمام الشافعي
كتاب العدد والسكنى والنفقات— عدت، رہائش اور نان و نفقہ کا بیان
بَابٌ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ باب: گمشدہ شخص کی بیوی کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 1314
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ سَيَّارٍ أَبِي الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي امْرَأَةِ الْمَفْقُودِ إِذَا قَدِمَ، وَتَزَوَّجَتِ امْرَأَتُهُ إِنْ شَاءَ طَلَّقَ، وَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَلَا تُخَيَّرُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْعِدَدِ.حافظ محمد فہد
یسار بن ابی الحکم سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے گمشدہ خاوند والی عورت کے متعلق فرمایا: ”جب اس کا خاوند واپس آئے اور اس کی بیوی نے دوسری جگہ شادی کر لی ہو، تو وہ اگر چاہے تو اسے طلاق دے دے اور اگر چاہے تو نکاح میں روکے رکھے، اور عورت کو اس کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔“