مسند الإمام الشافعي
كتاب العدد والسكنى والنفقات— عدت، رہائش اور نان و نفقہ کا بیان
بَابُ عِدَّةِ مَنْ نُكِحَتْ فِي الْعِدَّةِ باب: اس عورت کی عدت کا بیان جس نے عدت کے دوران نکاح کر لیا ہو
حدیث نمبر: 1299
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ زَاذَانَ أَبِي عُمَرَ، عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَضَى فِي الَّتِي تَزَوَّجُ فِي عِدَّتِهَا أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَهُمَا، وَلَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، وَتُكْمِلُ مَا أَفْسَدَتْ مِنْ عِدَّةٍ، وَتَعْتَدُّ مِنَ الْآخَرِ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْعِدَدِ.حافظ محمد فہد
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس عورت کے متعلق فیصلہ دیا، جس نے اپنی عدت میں شادی کی کہ ان دونوں کو علیحدہ علیحدہ کر دیا جائے (یعنی نکاح فسخ کر دیا جائے) اور اس عورت سے صحبت کی وجہ سے اس کے لیے حق مہر بھی ہے، جس عدت کو عورت نے خراب کیا اسے بھی مکمل کرے، اور دوسرے خاوند سے بھی عدت گزارے۔