مسند الإمام الشافعي
كتاب الصلاة— نماز کے مسائل
بَابُ مَا قُرِئَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ باب: فجر کی نماز میں پڑھی جانے والی قرآنی سورتوں کا بیان
حدیث نمبر: 128
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، وَعَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ سُفْيَانَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْعَائِذِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ بِمَكَّةَ، فَاسْتَفْتَحَ سُورَةَ الْمُؤْمِنِينَ، حَتَّى إِذَا جَاءَ ذِكْرُ مُوسَى وَهَارُونَ، أَوْ ذِكْرُ عِيسَى، أَخَذَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْلَةٌ، فَحَذَفَ فَرَكَعَ. قَالَ: وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ السَّائِبِ حَاضِرٌ ذَلِكَ.حافظ محمد فہد
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان فرماتے ہیں، ہمیں رسول اللہ ﷺ نے مکہ میں صبح کی نماز پڑھائی، آپ نے سورۃ المومنون شروع کی، حتیٰ کہ جب موسیٰ اور ہارون علیہما السلام کا ذکر آیا یا عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا، نبی ﷺ کو کھانسی آگئی، تو آپ نے قرآت چھوڑ کر رکوع کیا۔ راوی کہتے ہیں عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ اس نماز میں موجود تھے۔