مسند الإمام الشافعي
كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع— عورتوں سے حسنِ معاشرت، ایلاء اور خلع کا بیان
بَابُ الْخُلْعِ باب: خلع (عورت کا شوہر سے علیحدگی لینا) کا بیان
حدیث نمبر: 1234
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِصَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهَا اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا بِكُلِّ شَيْءٍ لَهَا، فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْخُلْعِ وَالنُّشُوزِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْأَشْرِبَةِ.حافظ محمد فہد
نافع نے صفیہ بنت ابی عبید کی آزاد کردہ لونڈی کے متعلق بیان کیا کہ اس نے اپنے خاوند سے اپنا سب کچھ دے کر خلع لیا، اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس پر کوئی اعتراض نہ کیا۔