مسند الإمام الشافعي
كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع— عورتوں سے حسنِ معاشرت، ایلاء اور خلع کا بیان
بَابُ الْخُلْعِ باب: خلع (عورت کا شوہر سے علیحدگی لینا) کا بیان
حدیث نمبر: 1233
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ سَهْلٍ: أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَلَسِ وَهِيَ تَشْكُو شَيْئًا بِيَدَيْهَا وَهِيَ تَقُولُ: لَا أَنَا وَلَا ثَابِتُ بْنُ قَيْسٍ، فَقَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا ثَابِتُ خُذْ مِنْهَا" . فَأَخَذَ مِنْهَا وَجَلَسَتْ.حافظ محمد فہد
حبیبہ بنت سہل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کے پاس اندھیرے میں آئیں، اور اپنے ہاتھوں سے کسی چیز کے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہنے لگیں: ”میں اور ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ اکٹھے نہیں رہ سکتے“۔ حبیبہ کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ثابت سے فرمایا: ”اے ثابت اس سے دیا ہوا حق مہر لے لے“۔ انہوں نے حق مہر لے لیا اور وہ خلع لے کر بیٹھ گئیں۔