مسند الإمام الشافعي
كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع— عورتوں سے حسنِ معاشرت، ایلاء اور خلع کا بیان
بَابُ الْإِيلَاءِ باب: ایلاء (بیوی کے قریب نہ جانے کی قسم کھانا) کا بیان
حدیث نمبر: 1225
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: أَدْرَكْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُلُّهُمْ يُوقِفُ الْمُولِي.حافظ محمد فہد
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے دس سے زائد صحابہ کو پایا، وہ سب ایلاء کرنے والے کو کھڑا کر کے (طلاق یا رجوع کے بارے میں) پوچھتے تھے۔