مسند الإمام الشافعي
كتاب عشرة النساء والإيلاء والخلع— عورتوں سے حسنِ معاشرت، ایلاء اور خلع کا بیان
بَابٌ فِي النُّشُوزِ باب: نشوز (بیوی کی نافرمانی یا شوہر کی بے رخی) کا بیان
حدیث نمبر: 1215
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: أَنَّ بِنْتَ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ كَانَتْ عِنْدَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، فَكَرِهَ مِنْهَا أَمْرًا؛ إِمَّا كِبْرًا أَوْ غَيْرَهُ، فَأَرَادَ طَلَاقَهَا فَقَالَتْ: لَا تُطَلِّقْنِي، وَأَمْسِكْنِي وَاقْسِمْ لِي مَا بَدَا لَكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنِ امْرَأَةٌ خَافَتْ مِنْ بَعْلِهَا نُشُوزًا [النِّسَاءِ: 128] الْآيَةَ.حافظ محمد فہد
سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ محمد بن مسلمہ کی بیٹی، رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، وہ بڑھاپے یا کسی اور وجہ سے انہیں ناپسند کرنے لگے تھے۔ جب انہوں نے طلاق کا ارادہ کیا تو بیوی نے کہا: ”مجھے طلاق نہ دیں، مجھے اپنے پاس روکے رکھیں اور میرے حقِ باری کے بارے میں جو چاہیں فیصلہ کریں“۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور اگر کوئی عورت اپنے خاوند کی بے تعلقی سے ڈرے“۔