مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ التَّحْرِيمِ بِخَمْسِ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ باب: پانچ معلوم مرتبہ دودھ پینے سے (حرمت) ثابت ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1179
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ: نَزَلَ الْقُرْآنُ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ يُحَرِّمْنَ، ثُمَّ صُيِّرْنَ إِلَى خَمْسٍ يُحَرِّمْنَ، وَكَانَ لَا يَدْخُلُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا إِلَّا مَنِ اسْتَكْمَلَ خَمْسَ رَضَعَاتٍ.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ”قرآن میں یہ بات نازل ہوئی کہ دس بار دودھ کا پینا حرمت کرتا ہے، پھر پانچ بار دودھ پینا حرمت کا سبب ہو گیا، اور عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس وہی آتا جس نے پانچ رضعات مکمل کر لی ہوتی تھیں۔“