مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ مَا لَا يَجْمَعُ الرَّجُلُ بَيْنَهُنَّ مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ وَالْأَحْرَارِ باب: لونڈیوں اور آزاد عورتوں میں سے کن کو (نکاح میں) جمع نہیں کیا جا سکتا
أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَعَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُخْبِرُ: أَنَّ مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ جَاءَ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقَالَ لَهَا: إِنَّ لِي سُرِّيَّةً أَصَبْتُهَا، وَإِنَّهَا قَدْ بَلَغَتْ لَهَا ابْنَةٌ جَارِيَةٌ لِي فَأَسْتَسِرُّ ابْنَتَهَا؟ فَقَالَتْ: لَا. [ ص: 58 ] قَالَ: فَإِنِّي لَا أَدَعُهَا إِلَّا أَنْ تَقُولِي: حَرَّمَهَا اللَّهُ تَعَالَى، فَقَالَتْ: لَا يَفْعَلُهُ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِي، وَلَا أَحَدٌ أَطَاعَنِي.ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ معاذ بن عبداللہ بن عبید اللہ بن معمر، عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ: ”میری ایک لونڈی ہے، میں اس سے صحبت کرتا ہوں، اور اس کی بیٹی بھی میری لونڈی ہے تو کیا میں اس کی بیٹی سے بھی صحبت کروں؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”نہیں۔“ اس نے کہا: ”میں اس وقت تک اسے نہیں چھوڑوں گا جب تک آپ یہ نہیں کہتیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام قرار دیا ہے۔“ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”یہ کام نہ تو میرے گھر والوں میں سے کوئی کرے گا اور نہ ہی میری بات ماننے والوں میں سے۔“