مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنِ الشِّغَارِ باب: نکاحِ شغار (بیٹیوں کے تبادلے کا نکاح) کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1163
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشِّغَارِ. وَالشِّغَارُ: أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ [ ص: 55 ] الْآخَرُ ابْنَتَهُ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نکاح شغار سے منع فرمایا اور شغار یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیٹی کو دوسرے کو اس شرط کے ساتھ بیاہ دے کہ وہ اپنی بیٹی اس کو بیاہ دے گا، اور ان دونوں کے درمیان حق مہر نہ ہوگا۔