مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ النَّهْيِ عَنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ باب: نکاحِ متعہ کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1158
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ: أَنَّ خَوْلَةَ بِنْتَ حَكِيمٍ دَخَلَتْ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ: إِنَّ رَبِيعَةَ بْنَ أُمَيَّةَ اسْتَمْتَعَ بِامْرَأَةٍ مُوَلَّدَةٍ فَحَمَلَتْ مِنْهُ فَخَرَجَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَجُرُّ رِدَاءَهُ فَزَعًا، فَقَالَ: هَذِهِ الْمُتْعَةُ، وَلَوْ كُنْتُ تَقَدَّمْتُ فِيهِ لَرَجَمْتُهُ.حافظ محمد فہد
عروہ سے روایت ہے کہ خولہ بنت حکیم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائیں اور انہوں نے کہا، بے شک ربیعہ بن امیہ نے عرب میں پیدا ہونے والی ایک عورت سے فائدہ حاصل کیا تو وہ عورت اس سے حاملہ ہوگئی، عمر رضی اللہ عنہ پریشانی میں چادر گھسیٹتے ہوئے نکلے اور فرمایا: ”یہ متعہ ہے، اگر میں اس سے متعلق کچھ کہہ چکا ہوتا تو میں اس کو رجم کر دیتا“۔