مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابٌ فِي الْحَائِضِ لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَلَا تُصَلِّي حَتَّى تَطْهُرَ باب: حائضہ پاک ہونے تک نہ بیت اللہ کا طواف کرے اور نہ نماز پڑھے
حدیث نمبر: 114
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَذَكَرَتْ إِحْرَامَهَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهَا حَاضَتْ، فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْضِيَ مَا يَقْضِي الْحَاجُّ، غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَلَا تُصَلِّيَ حَتَّى تَطْهُرَ.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے اور انھوں نے نبی ﷺ کے ساتھ حالت احرام میں ہونے کا ذکر کیا کہ وہ اس دوران حائضہ ہو گئیں تو نبی ﷺ نے ان کو حکم دیا کہ وہ پاک ہونے تک بیت اللہ کے طواف اور نماز کے علاوہ وہ تمام کام کریں جو حاجی کرتے ہیں۔