مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ الْمَرْأَةِ لَا تَلِي عُقْدَةَ النِّكَاحِ باب: عورت خود نکاح کا عقد نہیں کر سکتی (اس کے بیان میں)
حدیث نمبر: 1137
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تُخْطَبُ إِلَيْهَا الْمَرْأَةُ مِنْ أَهْلِهَا فَتَشْهَدُ، فَإِذَا بَقِيَتْ عُقْدَةُ النِّكَاحِ قَالَتْ لِبَعْضِ أَهْلِهَا: زَوِّجْ فَإِنَّ الْمَرْأَةَ لَا تَلِي عُقْدَةَ النِّكَاحِ.حافظ محمد فہد
عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے باپ سے بیان کیا، فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ان کے خاندان میں سے کسی عورت کا نکاح کا پیغام (خطبہ) دیا جاتا اور وہ اس میں حاضر ہوتیں۔ جب عقدِ نکاح باقی رہ جاتا تو وہ گھر والوں میں سے کسی (مرد) کو کہتیں: ”اس کی شادی کر دو“، کیونکہ عورت عقدِ نکاح کی ولی نہیں بن سکتی۔