مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي النِّكَاحِ باب: نکاح کی رغبت دلانے کا بیان
حدیث نمبر: 1124
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَرَادَ لَا يَنْكِحُ فَقَالَتْ لَهُ حَفْصَةُ: تَزَوَّجْ، فَإِنْ وُلِدَ لَكَ وَلَدٌ فَعَاشَ مِنْ بَعْدِكَ دَعَوْا لَكَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ.حافظ محمد فہد
عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نکاح نہ کرنے کا ارادہ کیا تو حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں کہا، شادی کر لو، اگر تیرے ہاں اولاد ہوئی تو وہ تیرے فوت ہو جانے کے بعد تیرے لیے دعا کریں گی۔