مسند الإمام الشافعي
كتاب الطهارة— طہارت کے مسائل
بَابٌ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ وَمِيْقَاتِ حَيْضِهَا باب: مستحاضہ (خونِ بیماری والی عورت) اور اس کے ایامِ حیض کا بیان
حدیث نمبر: 112
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "إِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ" . وَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَتَجْلِسُ فِي الْمِرْكَنِ فَيَعْلُو الدَّمُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَإِلَى آخِرِ الْخَامِسِ مِنْ كِتَابِ ذِكْرِ اللَّهِ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا سات سال استحاضہ کی مریض رہیں، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”یہ ایک رگ ہے، حیض نہیں۔“ اور اسے حکم دیا کہ وہ غسل کر کے نماز پڑھے، چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کرتیں، وہ غسل کے لیے ٹب میں بیٹھتی تھیں تو خون کی سرخی پانی پر آجاتی۔