مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ الزَّوَاجِ عَلَى سُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ باب: قرآن کی کسی سورت (کی تعلیم) کو مہر بنا کر نکاح کا بیان
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ، فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ فِيهَا حَاجَةٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ" ؟ ، فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي هَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِيَّاهُ، جَلَسْتَ لَا إِزَارَ لَكَ، فَالْتَمِسْ شَيْئًا" ، فَقَالَ: مَا أَجِدُ شَيْئًا. قَالَ: "فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ" . [ ص: 34 ] فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ" ؟ قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ" .سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خود کو آپ ﷺ کو ہبہ کر دیا“، وہ دیر تک کھڑی رہی، پھر ایک صحابی کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اس سے میرا نکاح کر دیں اگر آپ ﷺ کو اس کی ضرورت نہیں“۔ رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ”اس کو مہر دینے کے لیے تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے پاس اس تہبند کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے“۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اگر یہ تم اسے دے دو گے تو تم بیٹھ جاؤ گے، تمہارے پاس تہبند نہ ہوگا، کوئی چیز تلاش کرلو“۔ اس نے کہا: ”میں کچھ نہیں پاتا“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تلاش کرو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو“۔ اس صحابی نے تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا، تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے کہا: ”کیا تجھے کچھ قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں، فلاں فلاں سورتیں“، انہوں نے سورتوں کے نام لیے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس سے اس مہر کے ساتھ کیا جو تمہیں قرآن یاد ہے (یعنی تم اسے سکھاؤ گے)۔“