مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ الزَّوَاجِ عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ باب: سونے کی ایک گٹھلی کے برابر وزن (مہر) پر نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 1115
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، فَسَأَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَمْ سُقْتَ إِلَيْهَا" ؟ قَالَ: زِنَةَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَوْلِمْ وَلَوْ بَشَاةٍ" .حافظ محمد فہد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کی طرف آئے تو ان کے (کپڑے یا جسم) پر زرد رنگ کا نشان تھا، رسول اللہ ﷺ نے دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انصار کی ایک عورت سے شادی کر لی ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کتنا مہر دیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”ایک گٹھلی کے برابر سونا دیا ہے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے انہیں فرمایا: ”اچھا، تو ولیمہ کر خواہ ایک بکری ہی کا ہو۔“