حدیث نمبر: 1113
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: كَمْ كَانَ صَدَاقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً وَنَشٌّ. قَالَتْ: أَتَدْرِي مَا النَّشُّ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَتْ: نِصْفُ أُوقِيَّةٍ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الصَّدَاقِ وَالْإِيلَاءِ وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
حافظ محمد فہد

ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں: میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی ﷺ کا حق مہر کیا تھا (جو آپ ﷺ نے اپنی بیویوں کو دیا)؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ ﷺ کا حق مہر اپنی بیویوں کے لیے بارہ اوقیے اور ایک نش تھا۔“ پھر فرمایا: ”جانتے ہو نش کتنا ہوتا ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں“، تو انہوں نے فرمایا: ”آدھا اوقیہ۔“

حوالہ حدیث مسند الإمام الشافعي / كتاب النكاح / حدیث: 1113
تخریج حدیث اخرجه مسلم ، النکاح باب الصداق وجواز كونه تعلیم قرآن و خاتم حديد... الخ (1426)۔