مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ الْقِسْمَةِ باب: (بیویوں کے درمیان باری کی) تقسیم کا بیان
حدیث نمبر: 1110
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَضَ عَنْ تِسْعِ نِسْوَةٍ، وَكَانَ يَقْسِمُ بَيْنَهُنَّ لِثَمَانٍ.حافظ محمد فہد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے تشریف لے گئے اور آپ ﷺ کے نکاح میں نو بیویاں تھیں اور آپ ﷺ نے ان میں آٹھ کے لیے باری مقرر کر رکھی تھی۔