مسند الإمام الشافعي
كتاب النكاح— نکاح کے مسائل کا بیان
بَابُ زَوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا باب: نبی ﷺ کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 1103
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا ابْنَةُ سَبْعٍ، وَبَنَى بِي وَأَنَا بِنْتُ تِسْعٍ، وَكُنْتُ أَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ، وَكُنَّ جَوَارِيَ يَأْتِينَنِي، فَإِذَا رَأَيْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقَمِعْنَ مِنْهُ، وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَرِّبُهُنَّ إِلَيَّ.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا: مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے عقد کیا جب میں سات سال کی تھی، اور مجھ سے ہم بستری (رخصتی) کی جبکہ میں نو برس کی تھی۔ اور میں لڑکیوں کے ساتھ کھیلتی تھی اور وہ چھوٹی بچیاں تھیں جو میرے پاس آتی تھیں۔ جب وہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھتیں تو آپ ﷺ سے چھپ جاتیں اور نبی ﷺ ان کو میرے پاس بھیجا کرتے تھے۔