مسند الإمام الشافعي
كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة— آزادی، ولاء، مدبر، مکاتب اور ماتحتوں سے حسنِ سلوک کا بیان
بَابُ بَيْعِ الْمُدَبَّرِ باب: مدبر غلام (جس کی آزادی مالک کی موت پر مشروط ہو) کی فروخت کا بیان
حدیث نمبر: 1092
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي؟" فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ، وَأَعْطَاهُ الثَّمَنَ.حافظ محمد فہد
عمرو بن دینار سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے اپنی موت کے بعد غلام کی آزادی کے لیے کہا جبکہ اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کون اس کو مجھ سے خریدے گا؟“ نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو آٹھ سو درہم کے بدلے خرید لیا، اور اس کی قیمت دے دی۔