مسند الإمام الشافعي
كتاب العتق والولاء والمدبر والمكاتب وحسن الملكة— آزادی، ولاء، مدبر، مکاتب اور ماتحتوں سے حسنِ سلوک کا بیان
بَابُ الْإِرْثِ بِالْوَلَاءِ باب: ولاء کے ذریعے وراثت پانے کا بیان
حدیث نمبر: 1084
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ: أَنَّ طَارِقَ بْنَ الْمُرَقَّعِ أَعْتَقَ أَهْلَ بَيْتٍ سَوَائِبَ وَأَتَى بِمِيرَاثِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَعْطُوهُ وَرَثَةَ طَارِقٍ فَأَبَوْا أَنْ يَأْخُذُوهُ، فَقَالَ عُمَرُ: فَاجْعَلُوهُ فِي مِثْلِهِمْ مِنَ النَّاسِ.حافظ محمد فہد
عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ طارق بن مرقع نے اپنے گھر کے غلاموں کو سائبہ کیا، پھر ان کی میراث آئی۔ تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا : ”یہ طارق کے ورثاء کو دے دو،“ لیکن انہوں نے لینے سے انکار کر دیا تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان جیسے لوگوں میں اس کو بانٹ دو۔“