مسند الإمام الشافعي
كتاب الوقف والعمرى والرقبى— وقف، عُمرہ اور رُقبیٰ (مخصوص عطیات) کا بیان
بَابُ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى باب: عُمرٰی اور رُقبٰی (مخصوص عطیات) کا بیان
حدیث نمبر: 1064
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَيُّمَا رَجُلٍ أَعْمَرَ عُمْرَى لَهُ وَلِعَقِبِهِ، فَإِنَّهَا لِلَّذِي يُعْطَاهَا، لَا تَرْجِعُ إِلَى الَّذِي أَعْطَاهَا؛ لِأَنَّهُ أَعْطَى عَطَاءً وَقَعَتْ فِيهِ الْمَوَارِيثُ" .حافظ محمد فہد
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی کے لیے اور اس کے وارثوں کے لیے عمری کرے تو وہ اسی کا ہو جائے گا جس کے لیے عمریٰ کیا گیا، اور وہ دینے والے کی طرف نہ لوٹے گا، اس لیے کہ اس نے اس طرح دیا جس میں میراث کا حق ہو گیا (یعنی وارثوں کا حق ہو گیا)۔“