مسند الإمام الشافعي
كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك— نفلی صدقہ، ہبہ، اور مشرک والد و بھائی سے صلہ رحمی کا بیان
بَابُ صِلَةِ الْوَالِدِ وَالْأَخِ الْمُشْرِكِ باب: مشرک والد اور (مشرک) بھائی سے صلہ رحمی کا بیان
حدیث نمبر: 1059
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، [ ص: 305 ] عَنْ أُمِّهِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: أَتَتْنِي أُمِّي رَاغِبَةً فِي عَهْدِ قُرَيْشٍ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصِلُهَا؟ قَالَ: "نَعَمْ" .حافظ محمد فہد
اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے فرمایا: میری ماں قریش کے عہد میں میرے پاس آئیں اور وہ مسلمان نہیں تھیں۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ میں ان کے ساتھ صلہ رحمی کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“