مسند الإمام الشافعي
كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك— نفلی صدقہ، ہبہ، اور مشرک والد و بھائی سے صلہ رحمی کا بیان
بَابٌ فِي الْهِبَةِ باب: ہبہ (تحفہ دینے) کا بیان
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، وَابْنُ أَبِي نَجِيِحٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَجَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: إِنِّي أَعْطَيْتُ بَعْضَ بَنِيَّ نَاقَةً حَيَاتَهُ. قَالَ عَمْرٌو فِي الْحَدِيثِ: وَإِنَّهَا تَنَاتَجَتْ، وَقَالَ ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ فِي حَدِيثِهِ: وَإِنَّهَا أَضْنَتْ وَاضْطَرَبَتْ، فَقَالَ: هِيَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ، قَالَ: فَإِنِّي تَصَدَّقْتُ بِهَا عَلَيْهِ، قَالَ: فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ.حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا کہ ہم عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھے کہ ایک اعرابی آیا اور اس نے کہا: ”میں نے اپنے ایک بیٹے کو اونٹنی اس کی زندگی تک کے لیے دی۔“ عمرو نے حدیث میں کہا: ”اور اس نے کثرت سے بچے جنے،“ اور ابن ابی نجیح نے اپنی حدیث میں کہا: ”بلکہ اس کے بہت سے بچے ہو گئے اور وہ بے قرار ہو رہے ہیں۔“ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”وہ اونٹنی اسی کی ہے، زندہ رہے یا مر جائے۔“ اس آدمی نے کہا: ”میں نے تو وہ اس پر صدقہ کر دی تھی۔“ فرمایا: ”پھر تو تم اسے کسی صورت واپس نہیں لے سکتے۔“