مسند الإمام الشافعي
كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك— نفلی صدقہ، ہبہ، اور مشرک والد و بھائی سے صلہ رحمی کا بیان
بَابُ الصَّدَقَةِ باب: صدقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1053
أَخْبَرَنِيهِ مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ خُبْزًا وَأُدْمَ الْبَيْتِ، فَقَالَ: "أَلَمْ أَرَ بُرْمَةَ لَحْمٍ" ؟ فَقَالَتْ: ذَلِكَ شَيْءٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ. فَقَالَ: "هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ" . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ قَسْمِ الْفَيْءِ، وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ مِنْ كِتَابِ الرَّضَاعِ آخِرُهَا آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ تشریف لائے تو روٹی اور گھر کا سالن آپ کے سامنے رکھا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں نے (چولہے پر) ہانڈی گوشت کی نہیں دیکھی؟“ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یہ چیز بریرہ پر صدقہ کی گئی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے تحفہ ہے۔“