مسند الإمام الشافعي
كتاب صدقة التطوع والهبة وصلة الوالد والأخ المشرك— نفلی صدقہ، ہبہ، اور مشرک والد و بھائی سے صلہ رحمی کا بیان
بَابُ الصَّدَقَةِ باب: صدقہ کا بیان
حدیث نمبر: 1049
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَا يَقْتَسِمُونَ وَرَثَتِي دِينَارًا، مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ أَهْلِي وَمُؤْنَةِ عَامِلِي، فَهُوَ صَدَقَةٌ" .حافظ محمد فہد
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے وارث (میرے ترکہ میں سے) ایک دینار بھی تقسیم نہ کریں، میری بیویوں کے خرچہ اور میری جائداد کا اہتمام کرنے والے کے خرچہ کے بعد جو بچ جائے وہ صدقہ ہے۔“