مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابٌ مِنْهُ فِيمَنْ حَاضَتْ بَعْدَ طَوَافِ الْإِفَاضَةِ باب: اس عورت کا بیان جسے طوافِ افاضہ (زیارت) کے بعد حیض آ جائے
حدیث نمبر: 1039
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ ص: 293 ] ذَكَرَ صَفِيَّةَ ابْنَةَ حُيَيٍّ، فَقِيلَ: إِنَّهَا قَدْ حَاضَتْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَعَلَّهَا حَابِسَتُنَا" . قِيلَ: إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ. قَالَ: "فَلَا إِذَنْ" .حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو آپ سے کہا گیا کہ وہ تو حائضہ ہو چکیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شاید وہ ہمیں روکنے والی ہے۔“ آپ سے کہا گیا کہ انہوں نے طوافِ افاضہ کر لیا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر کوئی بات نہیں۔“