مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ لَا يَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ باب: کوئی حاجی اس وقت تک واپس نہ جائے جب تک اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس (طوافِ وداع) نہ ہو
حدیث نمبر: 1030
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا يَصْدُرَنَّ أَحَدٌ مِنَ الْحَاجِّ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ، فَإِنَّ آخِرَ النُّسُكِ الطَّوَافَ بِالْبَيْتِ.حافظ محمد فہد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: ”حج کرنے والوں میں سے کوئی بھی نہ واپس جائے حتیٰ کہ اس کا آخری وقت بیت اللہ کے پاس گزرے۔ بے شک آخری حج کا عمل بیت اللہ کا (الوداعی) طواف ہے۔“