مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ صِيَامِ الْمُتَمَتِّعِ أَيَّامَ مِنًى باب: متمتع (جس نے قربانی نہ دی ہو) کے لیے منیٰ کے دنوں میں روزے رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1027
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فِي الْمُتَمَتِّعِ إِذَا لَمْ يَجِدْ هَدْيًا، وَلَمْ يَصُمْ قَبْلَ عَرَفَةَ فَلْيَصُمْ أَيَّامَ مِنًى.حافظ محمد فہد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے حجِ تمتع کرنے والے کے بارے میں روایت ہے کہ جب اس کے پاس قربانی نہ ہو اور اس نے عرفہ سے پہلے روزہ نہ رکھا ہو تو وہ منیٰ کے دنوں (ایامِ تشریق) میں روزہ رکھے۔