مسند الإمام الشافعي
كتاب الحج— حج کے مسائل کا بیان
بَابُ أَيَّامِ مِنًى أَيَّامُ طَعَامٍ وَشَرَابٍ باب: منیٰ کے دن کھانے پینے کے دن ہیں (ان میں روزہ منع ہے) کا بیان
حدیث نمبر: 1026
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ [ ص: 286 ] يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: بَيْنَمَا نَحْنُ بِمِنًى إِذَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى جَمَلٍ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ هَذِهِ أَيَّامُ طُعْمٍ وَشَرَابٍ فَلَا يَصُومَنَّ أَحَدٌ" . وَاتَّبَعَ النَّاسَ وَهُوَ عَلَى جَمَلِهِ، يَصْرُخُ فِيهِمْ بِذَلِكَ. أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.حافظ محمد فہد
عمرو بن سلیم الزرقی اپنی ماں سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: ”ہم منیٰ میں تھے کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اونٹ پر سوار فرما رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک یہ دن کھانے اور پینے کے ہیں، تم میں سے کوئی بھی روزہ نہ رکھے۔“ لوگ آپ رضی اللہ عنہ کے پیچھے ہو لیے جبکہ آپ رضی اللہ عنہ اونٹ پر سوار ان میں بلند آواز سے یہ بات کہہ رہے تھے۔“